Live Updates

جلسہ کے دوران سٹیج پر کی گئی چھوٹی سی غلطی پی ٹی آئی کے لئے لودھراں الیکشن میں شکست کا باعث بن گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 18 فروری 2018 11:35

جلسہ کے دوران سٹیج پر کی گئی چھوٹی سی غلطی پی ٹی آئی کے لئے لودھراں الیکشن ..
لاہور(ارد و پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18فروری 2018ء ) جلسہ کے دوران سٹیج پر کی گئی چھوٹی سی غلطی پی ٹی آئی کے لئے لودھراں الیکشن میں شکست کا باعث بن گئی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی محمد مالک نے لودھران الیکشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک چھوٹا حلقہ ہے اور یہاں دو قومی اسمبلی کی سیٹیں ہیں۔عبد الرحمن کانجو جو کہ صدیق کانجو کے صاحبزادے ہیں۔

انہوں نے بڑی عقلمندی کا کام کیا اور انہوں نے 28یو نین کونسلزکا سات سات کا یونٹ بنایا اور ہر ایک کا ہیڈ بنا دیا۔اور جب آخری بار صدیق بلوچ لودھراں سے الیکشن لڑے تھے تو ان کے ایک عزیز محمد احمد خان بلوچ سے اختلافات تھے۔تب عزیز محمد احمد خان بلوچ نے سپورٹ نہیں کیا۔اور وہ بھی میدان میں آ گئے۔اور ان کے ایک ایم این اے نواب امان اللہ صاحب ہیں جو وہاں سے دو بار ایم این اے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اور اب وہ پی ٹی آئی میں چلے گئے ہیں۔جس روز عمران خان نے لودھراں میں جلسہ کیا تھا۔تب انہیں سٹیج پر بہت دھکے پڑے۔اور ان کی لوگوں میں بے عزتی ہو گئی۔اور یہ ناراض ہو کر گھر چلے گئے۔اس لئے انہوں نے لودھراں ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو سپورٹ نہیں کیا۔ایک اور وجہ جس نے پاکستان مسلم لیگ ن کو لودھراں الیکشن جتوایا وہ یہ تھا کہ لودھرا ں میں خانیوال سڑک کا پراجیکٹ تین سال کا تھا۔لیکن وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے سڑک کا کام بہت تیزی کے ساتھ مکمل کر لیا۔اس طرح عبدالرحمن نے لودھراں میں بہت اچھی سیاست کی جب کہ پی ٹی آئی اپنی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کی وجہ سے لودھراں میں الیکشن ہار گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :