برطانیہ میں نومولود بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کامیاب

اتوار 18 فروری 2018 11:10

برطانیہ میں نومولود بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کامیاب
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) برطانیہ میں سات ماہ کے بچیکی اوپن ہارٹ سرجری کامیاب ہو گئی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابقاوپن ہارٹ سرجری کے عمل سے گذرنے والے ننھے معصوم کی والدہ ایمی روبوٹس کا کہنا ہے کہ جب ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اس کے بچے لیو کے دل میں چار قسم کی بیماریاں موجود ہیں جس کی زندگی بچانے کے لیے اس کی فوری طورپر اوپن ہارٹ سرجری کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ماں کا کہنا ہے کہ پیدائش کے بعد سات دن تک اس کا بچہ نہیں رویا، ساتویں دن جب اسے ڈاکٹروں کے حوالے کیا گیا تو وہ رو دیا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بھی رونے کا مقام تھا، میں بہت بے چین تھی اور اپنے آنسو کئی ہفتے تک نہیں روک سکی۔ بچے کو سینٹ مائیکل پرسٹول ہسپتال میں داخل کیا گیا اور وہاں اس کی سرجری کی گئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے کی سرجری کامیاب رہی اور وہ اب کافی بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :