سنجے دت کی اپنی زندگی پرمبنی فلم سے متعلق منفرد خواہش

راج کمارہیرانی نے سنجوبابا کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے فلم کا ٹریلر 8 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا

اتوار 18 فروری 2018 11:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم سے متعلق منفرد خواہش ظاہر کردی۔بالی ووڈ کی فلموں میں گینگسٹر کے متعدد کردارادا کرنے والے سنجے دت اپنے لائف اسٹائل کے سبب منفرد انداز کے مالک ہیں، وہ کبھی فلموں میں گینگسٹر بنتے ہیں تو کبھی منا بھائی بن کر لوگوں کو اچھے کام کی تلقین کرتے ہیں تاہم حقیقی زندگی میں بھی سنجے دت کیسے ہیں یہ تو فلم دیکھ کرہی معلوم ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ہدایت کار نے فلم کا ٹریلرپہلے سنجو بابا کی سالگرہ کے دن پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن سنجے دت نے خواہش ظاہر کی ہے کہ فلم کا ٹریلر8 مئی کو ریلیز کیا جائے۔

(جاری ہے)

اداکار کے لیے 8 مئی کا دن اس اہم ہے کیونکہ 1981ء کی 8 مئی کے روز ان کے کیرئیر کی پہلی فلم ’روکی‘ ریلیز کی گئی تھی جو ان کے لیے بے حد یادگار دن ہے، جس کے بعد ہدایت کارراج کمار ہیرانی نے سنجو بابا کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے فلم کا ٹریلر 8 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور کے ہمراہ منیشا کوئرالا، دیا مرزا، سونم کپور اور انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جب کہ فلم جون 2019ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :