پریاپرکاش ایک دن بڑی سٹار بنیں گی ‘رشی کپور کی پیشگوئی

رنویر سنگھ، شاہ رخ خان اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلموں میں کام کرنا پسند کریں گی‘پریاپرکاش

اتوار 18 فروری 2018 11:10

پریاپرکاش ایک دن بڑی سٹار بنیں گی ‘رشی کپور کی پیشگوئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) بالی ووڈ کے سینئر اداکار رشی کپور اکثر ٹوئٹر پر ایسے پیغام شیئر کرتے ہیں جواٴْن کے لئے مشکلات پیدا کردیتے ہیں لیکن اس بار اٴْن کے پیغام نے کوئی تنازع کھڑا کرنے کے بجائے انٹرنیٹ پر راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پریا پرکاش کے مداحوں کو خوش کردیا ہے اور پیش گوئی کی ہے کہ وہ بڑی اسٹار بنیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس لڑکی (پریاپرکاش)کے لئے بڑے اسٹارڈم کی پیش گوئی کرتے ہیں،اٴْنہیں اس بات کا بھی افسوس ہے کہ پریا اٴْن کے دورمیں کیوں نہیں آئیں۔پریا پرکاش نے رشی کپور کے ٹوئٹ کا جواب کچھ یوں دیا کہ ’’پرنس آف رومانس‘‘ کی جانب سے سراہا جانامیرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

پریا پرکاش کا کہنا ہے کہ وہ رنویر سنگھ، شاہ رخ خان اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلموں میں کام کرنا پسند کریں گی۔بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھریسور میں ویمالا کالج کی بی کام کی 18سالہ طالبہ پریا پرکاش نے اپنی آنے والی ملیالم فلم ’اروادار لو‘ کے گانے کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی، جس کے بعد اٴْن کے فالورز میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

پریا کی یہ پہلی فلم ہے تاہم فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی انہیں ایک اور فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔پریا نے 2017 میں لائم لائٹ کی دنیا میں قدم رکھا اور چند ایک فیشن شوز میں ریمپ پر واک کی اور جلد ہی فلم میں کام حاصل کرلیا۔ویڈیووائرل ہونے کے بعد پریا پرکاش کو لوگوں نے انٹرنیٹ پراتنا سرچ کیا کہ گوگل پر اداکارہ سنی لیون کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بن گئیں۔

متعلقہ عنوان :