اداکار ساجد حسن کے ہیئرٹرانسپلانٹ کی وجہ سے زخمی سر کی سرجری کردی گئی

ساجد حسن جلد صحت یاب ہو جائیں گے اور دوبارہ ان ایکشن نظر آئیں گے‘ڈاکٹر پر امید

اتوار 18 فروری 2018 11:10

اداکار ساجد حسن کے ہیئرٹرانسپلانٹ کی وجہ سے زخمی سر کی سرجری کردی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) معروف اداکار، اینکر و صحافی ساجد حسن کی ضیاء الدین یونیورسٹی ہسپتال میں ہیئر ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے زخمی سر کی سرجری ہوئی ہے۔ معروف اداکار اور صحافی ساجد حسن کو بال لگوانے کی وجہ سے شدید مشکل سے گزرنا پڑرہا تھا۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے بعد ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں انہوں نے بتایا تھا کہ کس طرح ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ سے وہ شدید تکلیف کا شکار ہیں۔ غیر میعاری ہیئر ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے ان کے سر کی جلد بری طرح سے زخمی ہوگئی تھی۔اب ساجد حسن نے اپنے ڈاکٹر کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ایک اورویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے بتا یا ہے کہ ضیاء الدین یونیورسٹی ہسپتال میں ان کے سرکی سرجری کی گئی ہے اور ڈاکٹروں نے کامیابی کی امید ظاہر کی ہے انہوں نے کہا کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے اور دوبارہ ان ایکشن نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :