بولی وڈ میں بھی کئی ہاروی وائنسٹن موجود ہیں‘ایکتا کپور نے بھانڈا پھوڑ دیا
اداکاروں یا عام افراد کی جانب سے طاقتور یا پیسے والے شخص پر الزام لگایا جاتا ہے، جو ہمیشہ سچ نہیں ہوتا
اتوار 18 فروری 2018 11:10
(جاری ہے)
بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی ہولی وڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن جیسے لوگ موجود ہیں کہ سوال کے جواب میں ایکتا کپور کا کہنا تھا کہ ’بالکل بولی وڈ میں بھی کئی ہاروی وائنسٹن موجود ہیں۔
ایکتا کپور نے مزید وضاحت کی کہ اگرچہ بولی وڈ کے طاقتور مرد پروڈیوسرز اپنی طاقت اور پیسے کا استعمال کرتے ہوئے اداکاروں کو جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں، تاہم اس حوالے سے صرف انہیں قصور وار ٹھہرانا مناسب نہیں ہوگا۔’ لپ اسٹک انڈر مائی برقع‘ جیسی فلموں میں سرمایہ کاری کرنے والی ایکتا کپور نے وضاحت کی کہ فلموں میں کام کے بدلے جنسی تعلقات قائم کرنے والے یا اپنی جنسیت کو استعمال کرنے والے اداکار بھی اتنے ہی قصور وار ہیں، جتنے کہ انہیں مجبور کرنے والے فلم پروڈیوسر ہیں۔اگرچہ ایکتا کپور نے تسلیم کیا کہ جنسی طور پر ہراساں کرنے والے مرد حضرات کے پاس طاقت اور پیسا اضافی قوت ہوتی ہے، تاہم انہوں نے اس کام کے لیے متاثرین کو بھی اتنا ہی قصور وار ٹھہرایا جتنا وہ انہیں ہراساں کرنے والوں کو ملزم سمجھتی ہیں۔انہوں نے مثال دی کہ اگر کوئی خاتون فلم پروڈیوسر سے رات 2 بجے ملتی ہے، اور 5 دن بعد وہ ان کی فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کرتی ہے، مگر فلم پروڈیوسر انہیں کام نہیں دیتے، کیوں کہ ان کے خیال میں ذاتی تعلقات اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دو الگ چیزیں ہیں، تو کیا پروڈیوسر کے انکار کے بعد اس خاتون کو متاثر کہلانے کا حق ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداکاروں یا عام افراد کی جانب سے طاقتور یا پیسے والے شخص پر الزام لگایا جاتا ہے، جو ہمیشہ سچ نہیں ہوتا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
کیا رنویرسنگھ اوردیپیکا پڈوکون کا بریک اپ ہونے والا ہے
-
اریجیت سنگھ کی لائیو کنسرٹ میں ناخن تراشنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
-
حمائمہ ملک بھی ویب سیریز'ہیرا منڈی' کے سحر میں مبتلا
-
اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
-
سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل
-
اداکار اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی 3کو قانونی مسائل کا سامنا
-
وزیراطلاعات سے ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.