فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گروں کے ٹھکانے نہیں ہیں،وقت آ گیا ہے کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے، آرمی چیف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 18 فروری 2018 11:01

فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گروں کے ٹھکانے نہیں ہیں،وقت ..
میونخ (ارد و پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18فروری 2018ء )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا میونخ میں سیکیورٹی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنے نفس پو قابو بہترین جہاد ہے۔فتال اور مسلح جدوجہد کا فیصلہ ریاست نے کرنا ہے ۔بہترین جہاد ظلم حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے۔

آرمی چیف نے سیکورٹی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے 123 حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی۔

(جاری ہے)

27لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین ابھی تک پاکستان میں ہیں۔افغان مہاجرین کی واپسی تک دہشت گردی کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔آرمی چیف کا کہناتھا کہ ہم وہ کاٹ رہے ہیں جو 40سال پہلے بویا تھا۔آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 250ارب ڈالر کا نقصان ہوا جب کہ 35ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی۔

دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں 40ہزار سے زائد افراد زخمی اور معذور ہوئے۔پاکستان نے تحریک طلبان،القاعدہ اور جماعت الاحرا کو شکست دی۔یہ تنظیمیں آج بھی افغانستان میں سرگرم ہیں۔آرمی چیف کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہے۔اور دہشت گردی کو مشترکہ کوششوں سے شکست دی جا سکتی ہے۔