آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

اتوار 18 فروری 2018 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اتوار کو ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام اور سکردو میں درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ، استور منفی چار ، دیر منفی تین، گوپس، ہنزہ اور پاراچنار میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :