ہری مرچ میں پائے جانے والے قدرتی اجزاء انکھوں کے تحفظ، انسانی جسم کے مدافعتی نظام کے استحکام، کھانسی اور پھیپھڑوں کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتے ہیں،ماہرین صحت

اتوار 18 فروری 2018 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) ہری مرچ میں پائے جانے والے قدرتی اجزاء انکھوں کے تحفظ، انسانی جسم کے مدافعتی نظام کے استحکام، کھانسی اور پھیپھڑوں کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ہری مرچ بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سبز مرچ میں وٹامن سی، اے، بی6، آئرن، کاپر، پوٹاشیم سمیت پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا ہے کہ ہری مرچ کے استعمال سے آنکھوں کے تحفظ سمیت بینائی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے جبکہ یہ جلد کے تحفظ اور انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بھی بناتی ہے اسکے علاوہ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے اور انسانی جسم میں موجود زہریلے مادوں کو بھی کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہری مرچ انسان کیلئے قدرت کا بہترین تحفہ ہے اور اس میں پائے جانے والے قدرتی اجزاء انسانی صحت کیلئے انتہائی سود مند ہیں۔