دہی کے روزانہ استعمال سے شوگر کے مرض سے بچا جا سکتا ہے، امریکی ماہرین

اتوار 18 فروری 2018 10:00

دہی کے روزانہ استعمال سے شوگر کے مرض سے بچا جا سکتا ہے، امریکی ماہرین
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) دہی کے روزانہ استعمال سے شوگر جیسے موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ ہارورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ کی حالیہ طبی تحقیق کے مطابق روزانی صرف 28 گرام دہی کھانے سے شوگر کی بیماری کے خطرات کو 20 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دہی میں پائے جانے والے صحت بخش بیکٹیریا بہترین اینٹی آکسیٖڈنٹ ہیں جو جسم کو زہریلے اور خطرناک مواد سے پاک کرتا ہے جبکہ اس کا باقاعدہ استعمال شوگر کے خطرات کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔