یمن میں امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ کی2 مشتبہ جنگجو ہلاک

اتوار 18 فروری 2018 10:00

عدن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) یمن کے وسطی علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دو مشتبہ جنگجو مارے گئے۔

(جاری ہے)

ایک یمنی سکیورٹی افسر کے مطابق امریکی ڈرون نے ان شدت پسندوں پر اس وقت حملہ کیا، جب وہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے میں سے القاعدہ کا ایک مقامی کمانڈر ابوحسین الثریا بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سبھالنے کے بعد ڈرون حملوں میں تیزی آئے ہے۔