میکسیکو،وزیر داخلہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ،13 افراد ہلاک

اتوار 18 فروری 2018 01:50

میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) میکسیکو کے وزیر داخلہ کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے وقت دو ویگنوں پر جاگرا جس کے نتیجہ میں 13 افراد ہلاک ہوگئے،جن میں پانچ خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میکسیکو کے وزیر داخلہ الفانسو اوکسا کا کے گورنر کے ہمراہ زلزلہ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کررہے تھے۔ جمعہ کو ارکساکا میں7.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔حادثہ میں وزیر داخلہ اور گورنر محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :