جرمنی کی بڑی اپوزیشن سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی عوامی مقبولیت میں مزید کمی

اتوار 18 فروری 2018 01:10

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) جرمنی کی بڑی اپوزیشن سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کی عوامی مقبولیت میں مزید کمی واقع ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ کمی چانسلر انجیلا میرکل کی سیاسی جماعت کے ساتھ مخلوط حکومت کی ڈیل مکمل کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

رائے عامہ کے تازہ جائزے کے مطابق اس وقت ایس پی ڈی کی مقبولیت محض 16 فیصد رہ گئی ہے۔ دوسری جانب اسی سیاسی جماعت کے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد رکن مخلوط حکومت کے حق یا مخالفت میں ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کا سلسلہ 20 فروری سے شروع کریں گے۔ ایس پی ڈی کی اگلی ممکنہ سربراہ اندریا ناہلس کا کہنا ہے کہ اٴْن کی جماعت مخلوط حکومت کی ڈیل سے دستبردار نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :