یہ تاثر غلط ہے کہ پولستانی عوام نے اذیتی مراکز کو تعمیر کیا تھا،پولینڈ کے وزیراعظم ماتوئش موراویئسکی

اتوار 18 فروری 2018 01:10

وارسا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) پولینڈ کے وزیراعظم ماتوئش موراویئسکی نے اپنے ملک میں متعارف کرائے جانے والے ہولوکاسٹ سے متعلق نئے قانون پر کی جانے والی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میونخ سکیورٹی کانفرنس میں موراویئسکی نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پولستانی عوام نے اذیتی مراکز کو تعمیر کیا تھا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ نازی حکومت نے پولینڈ کے مقبوضہ علاقوں میں ایسے مراکز کی تعمیر کی تھی۔ واضح رہے کہ پولینڈ میں ایک نئے قانون کے تحت پولینڈ یا پولستانی عوام کو نازی اذیتی مراکز کا ذمہ دار ٹھہرانا فوجداری جرم قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :