یمن کے وسطی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ،القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 2 جہادی ہلاک

اتوار 18 فروری 2018 01:10

صنعا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) یمن کے وسطی علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں شدت پسند تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 2 جہادی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک یمنی سکیورٹی افسر کے مطابق امریکی ڈرون نے ان شدت پسندوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے میں سے القاعدہ کا ایک مقامی کمانڈر ابوحسین الثریا بھی تھا۔