یوکرائن کے مشرقی حصوں میں قیام امن کی بابت پیش رفت جمود کا شکار ہے،سیکرٹری جنرل نیٹو اسٹولٹن برگ

اتوار 18 فروری 2018 01:10

کیف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے یوکرائن میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی تعیناتی کے امکانات پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اسٹولٹن برگ نے کہا کہ یوکرائن کے مشرقی حصوں میں قیام امن کی بابت پیش رفت جمود کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل جرمن وزیرخارجہ زیگمار گابریل نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی اس تجویز کا ذکر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مشرقی یوکرائن میں اقوام متحدہ کا امن مشن تعینات کیا جانا چاہیے۔ گابریل کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کوئی مشن تعینات ہوتا ہے اور اپنا کام کامیابی سے کرتا ہے تو روس پر عائد یورپی پابندیوں میں نرمی کا آغاز ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :