کیپٹن (ر) صفدر کی زیر صدارت شیخوپورہ میں ن لیگی رہنماوں کا اجلاس
تازہ ترین : 1

کیپٹن (ر) صفدر کی زیر صدارت شیخوپورہ میں ن لیگی رہنماوں کا اجلاس

اجلاس کے دوران گجرانوالہ یوتھ ونگ کے سٹی صدر شعیب بٹ اور نائب صدر فاران میر کی بھی شرکت، اتوار کے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

شیخوپورہ - رپورٹ رخشان میر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2018ء) ہفتے کے روز شیخوپورہ میں کیپٹن (ر) صفدر اور لیگی قیادت نے شیخوپورہ اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں کل میاں نواز شریف جلسے سے خطاب کرنے والے ہیں. قریبی ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ کا دورہ کرنے کے بعد شیخوپورہ میں میاں جاوید لطیف کی رہائش گاہ پر اعلٰی پارٹی قیادت جس میں کیپٹن (ر) صفدر، مریم اورنگزیب، مصدق ملک، طلال چوہدری، مدثر قیوم ناہرہ اور مقامی ایم-پی-ایز شامل تھے کی ملاقات ہوئی ہے.

اس ملاقات میں گجرانوالہ یوتھ ونگ کے سٹی صدر شعیب بٹ اور نائب صدر فاران میر بھی شریک تھے. کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ یہ اسٹیڈیم بہت چھوٹا ہے جلسے کے لئے کسی وسیع میدان کا بندوبست کریں جس میں زیادہ لوگ آسکیں، جس پر جاوید لطیف نے جواب دیا کہ اس سے بڑا میدان شیخوپورہ میں نہیں ہے.. کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ کل کے جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی یہ اسٹیدیم چھوٹا پڑ جائے گا، ہمیں مزید کرسیاں بڑھا دینی چاہیں.
نون لیگ کل کے جلسے کو لے کر خاصی پر امید ہے.
وقت اشاعت : 18/02/2018 - 01:32:15

اس خبر پر آپ کی رائے‎