دانت صاف کرنے سے پہلے برش کو گیلا کرنا چاہیے یا نہیں؟ ایک نئی بحث شروع ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 17 فروری 2018 23:53

دانت صاف کرنے سے پہلے برش کو گیلا کرنا چاہیے یا نہیں؟ ایک نئی بحث شروع ..

آپ دانت صاف کرنے سے پہلے اپنے برش کو گیلا کرتے ہیں یا نہیں؟ شاید اس سوال کو آپ اہمیت نہ دیتے ہوں لیکن حال ہی میں ٹویٹر پر اس موضوع کو لے کر بڑی بحث ہوئی۔
ایک خاتون نے ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں اس حوالےسے سوال کیا اور ایک نئی بحث شروع ہوگئی ۔ کچھ لوگ ٹوتھ پیسٹ لگانے سے پہلے برش کو گیلا کرتے ہیں جبکہ کچھ اسے خشک حالت میں ہی ٹوتھ پیسٹ لگا کر استعمال کرتے ہیں۔

کچھ  لوگ مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں۔لیکن اس سلسلے میں درست طریقہ کیا ہے؟ اور اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟  مختلف لوگوں نے اس پر مختلف رائے دی ہے۔
ٹوتھ برش کمپنی  کوئپ کی کمیونٹی ڈینٹل مینیجر ڈاکٹر مٹالی ہاریا والہ نے  برش کو پہلے گیلا کرنے کے طریقہ کا درست قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے اپنے ٹوتھ برش کو گیلا کرلیں تاکہ اس کے ریشے نرم ہو جائیں اور دانتوں یا مسوڑھوں کو خراش سے محفوظ رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

پہلے  برش کو گیلا کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے ٹوتھ پیسٹ ریشوں پر چپک جاتا ہے اور استعمال کرتے وقت نیچے نہیں گرتا۔ مٹر کے دانے کے برابر پیسٹ لگا کر اسے ایک بار پھر گیلا کر لیا جائے۔ اسے دوسری بار گیلا کرنے سے اس کی حل پذیری بڑھ جاتی ہے اور یہ مزید موثر انداز میں کام کرتا ہے۔
اسی کوئپ کمپنی کے بانی سمن اینیور اور ڈینٹسٹ مارک برہینے نے بتایا کہ پانی اور ٹوتھ پیسٹ کو مکس کر کے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

کیونکہ اس سے ٹوتھ پیسٹ کی اثر پذیری کم ہو جاتی ہے۔
اور یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ برش کرنے کے بعد منہ کو دھونا فائدہ مند ہے۔ اینٹی کیویٹی ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے وقت احتیاط کرنی چاہیے بلکہ بہتر ہے کہ اسے دانتوں پر لگانے کے بعد چند منٹ کے لیے چھوڑ دیا جائے اور  بعد میں  ماؤتھ واش کا بھی  استعمال کیا جائے۔