مشی گن کے ایک پیزا بنانے والے شخص نے سب سے بڑا پیزا بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا
امین اکبر ہفتہ 17 فروری 2018 23:52
مشی گن کے ایک شخص نے 72 انچ کا پیزا بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔
ساؤتھ گیٹ میں مالیز سپورٹس گرل اینڈ بار کے مالک اسٹیومالی، نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر بدھ کے روز ایک بھاری بھرکم پیزا بنایا۔ اسے پکانے کے لیے اسٹیو نے وہی اوون استعمال کیا گیا جس میں گزشتہ موسم گرما میں 1,796 پاؤنڈ کا ہیمبرگر بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
اسٹیو نے بتایا کہ اس کا پیزا جو کہ ساؤتھ گیٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ اور فائر فائٹرز کو پیش کیا گیا تھا، موجودہ گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کے 54 انچ پیزا پر سبقت لے گیا ہے۔
اس کا کہنا تھا کہ اس نے 72 انچ کا پیزا بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔اس کا سب سے مشکل کام اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا تھا۔ اس کے مطابق پیزا اب اس کے ریستوران پر 300 ڈالر کی ابتدائی قیمت پر دستیاب ہے نیز اضافی پنیر یا گوشت کی ٹوپنگ کے لیے 50 ڈالر اور سبزیوں کی ٹوپنگ کے لیے 35 ڈالر الگ سے رکھے گئے ہیں۔ 5 میل کے دائرے کے اندر پیزا کی ڈیلیوری مفت کی جائے گی۔
اسٹیو کا کہنا تھا کہ آفیشل سرٹیفیکیٹ کے لیے اس پیزا کی تفصیلات گینیز کو بھیج دی گئیں ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.