عورت کی آنکھ میں موجود 14 کیڑے نکال لیے گئے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 17 فروری 2018 23:52

عورت کی  آنکھ میں موجود 14 کیڑے نکال لیے گئے

ایبے بیکلی 2016 میں ایک  ماہی گیر کشتی پر کام کرتی تھیں کہ اسی دوران انہیں اپنی بائیں آنکھ میں انہیں مچھلی کی طرح  کچھ ہلتا جلتا محسوس ہوا۔ اصل میں یہ مچھلی نہیں تھی بلکہ کیڑا تھا اور ایسے 14 کیڑے ایبے کی آنکھ میں تھے۔اس وقت ایبے نے آنکھ  کو صاف کیا تو  پتا چلا کہ یہ ٹوٹی ہوئی پلک تھی۔ کچھ ہفتوں کے بعد ایبے نے فیصلہ کیا کہ دیکھے تو سہی آنکھ میں کس چیز سے  درد ہورہا ہے۔

ایبے نے انگلی سے ہی آنکھیں صاف کی، اسے کچھ چیز حرکت کرتی محسوس ہوئی۔ ایبے نے اسے باہر نکالا تو معلوم ہوا کہ یہ تو کیڑا  ہے۔اس حرکت کرتے کیڑے سے ایبے بہت حیران ہوئی۔
اگلے کچھ دنوں میں ایبے نے اپنی آنکھ میں سے 6 کیڑے مزید نکال لیے۔ایبے کو لگا کہ یہ سنجیدہ مسئلہ نہ ہو۔ وہ ڈاکٹر ایرن بونورا کے پاس گئیں جو اوریگون ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔

(جاری ہے)


ڈاکٹر نے بھی جب آنکھوں کا معائنہ کیا تو بہت حیران ہوئیں۔ کیونکہ ایسا عام طور پر نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر نے سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن سے مشورہ کیا، جنہوں نے بتایا کہ یہ طفیلی کیڑے ہیں، جنہیں Thelazia کہاجاتا ہے۔ یہ کیڑے عام طور پر گائے کی آنکھوں میں ہوتے ہیں۔
اگلے 20 دن ک عرصے میں ایبے کی آنکھوں میں سے 14 کیڑے نکل چکے تھے۔ ڈاکٹر ان کیڑوں کا ایک ساتھ نہیں نکال سکتے تھے۔ جب یہ کیڑے نظر آتے تو تب ہی نکالے جا سکتے تھے۔ ان کیڑوں کی لمبائی آدھے انچ سے بھی کم تھی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کوئی مکھی جانورں کےباڑے میں جانے کے بعد ایبے کی آنکھ میں بیٹھی ہوگی، جس سے ایبے کی آنکھ میں  بھی کیڑے پیدا ہوگئے۔