بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایوارڈ تقریب میں ورلڈ کپ کے نمایاں پرفارمر اور بلائنڈ کرکٹ کیلئے خدمات دینے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے

ہفتہ 17 فروری 2018 23:03

بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایوارڈ تقریب میں ورلڈ کپ کے نمایاں پرفارمر اور ..
لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) لاہور میں بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایوارڈ تقریب ہوئی جس میں ورلڈکپ کے نمایاں پرفارمر اور بلائنڈ کرکٹ کیلئے خدمات دینے والوں میں ایوارڈ اور تحائف تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

نجی ہوٹل میں سجائی گئی اس تقریب میں قومی ٹیم کے سابق مینجر اظہر زیدی،سجال کے چئیرمین زاہد مقصود، بلائنڈ کونسل کے صدر سیدسلطان شاہ ، ایم پی ایشعیب صدیقی اور دوسرے مہمانوں نے تحائف اور ایوارڈدیے۔

بلائنڈ ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک لاکھ انعام دیا گیا۔ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ذیشان عباسی، عامر اشفاق اور محمد جمیل کو نمایاں خدمات پر ایوارڈ اور دو لاکھ کیش دیا گیا۔سابق کوچ نفیس احمد کو بھی ایوارڈ اور دو لاکھ کیش دیا گیا۔ بلائنڈ کرکٹ کے بانی رانا تاب عرفانی کے لئے بھی ایوارڈ کاآعلان کیا گیا۔ تقریب میں مختلف گیتوں پر کھلاڑی رقص بھی کرتے رہے

متعلقہ عنوان :