گوجرخان،حادثہ میں زخمی ہونیوالے سابق صوبائی وزیر سینئر مسلم لیگی چوہدری محمدریاض کا اظہار تشکر

ہفتہ 17 فروری 2018 22:57

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) گزشتہ روز حادثہ میں زخمی ہونے والے سابق صوبائی وزیر سینئر مسلم لیگی چوہدری محمدریاض نے ان کی خیریت دریافت کرنے اور جلد صحت یابی کی دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب بفضل خدا کافی بہتر ہوں لوگوں کی دعائوں کا مشکور ہوں اور خیریت دریافت کرنے والوں ملک اور بیرون ممالک سے بذریہ ٹیلی فون خیریت دریافت کرنے والوں کا بھی بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے رابطہ کر کے میری خیریت دریافت کی یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں چوہدری محمدریاض گاڑی کی ٹکر لگنے سے زخمی ہوگئے تھے ان کے سر پر چوٹیں آئیں تھیں اور وہ اسلام آباد میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :