وزیر داخلہ سندھ نے امروز میں نئے شہید الہی بخش سیال پولیس اسٹیشن کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 17 فروری 2018 22:48

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور خان سیال نے لاڑکانہ ضلع کے علاقے امروز کے لئے نئے منظور کردہ تھانہ شہید الٰہی بخش سیال پولیس اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو نے وزیر داخلہ سندھ کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ لاڑکانہ ضلع میں نئے تھانہ جات کے قیام سے جہاں پولیسنگ کے معیار میں بہتری آئے گی وہیں عوام دوست پولیسنگ کے مجموعی اقدامات کو بھی فروغ ملے گا جوکہ بلاشبہ پولیس کارکردگی میں مزید بہتری کی ضمانت ہے۔

متعلقہ عنوان :