معلومات سے بھرے، 150سٹالز سے سجے رنگا رنگ پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ فیسٹیول کا آغاز
صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ ،چیئرمین اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے افتتاح کیا پہلے دن ہزاروں افراد کی شرکت، دن بھر غذائی مشاورت، فری ہیلتھ چیک اپ ، شام میں میوزیکل پرفارمنس پہلے دن کا اختتام پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی سے ہوا، آج مزیدمعلوماتی اور تفریحی پروگرام ہوں گے داخلہ، بچوں کی مفت تفریح ، ایکسپو سنٹر میں جاری فوڈ فیسٹیول میں فیملی تفریح کے بہترین انتظامات پر لاہوری خوش
ہفتہ 17 فروری 2018 22:48
(جاری ہے)
فیسٹیول میں جہاں عام پبلک کو بغیر ٹکٹ رسائی اورداخلہ بالکل مفت تھا وہاںسٹوڈنٹس، بزرگ شہریوں کو کھانے پر25 فی صد رعائیت بھی ملی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اس دو روزہ فوڈفیسٹیول میںفوڈ انڈسٹری اور کھانے کھابوں سمیت 150سے زائد سٹالز لگائے گئے ہیں۔فیسٹیول میں پہلے دن ڈائیٹ پلان کی تیاری کے لیے ماہر غذائیت، فٹنس کی جانچ کے لیے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشنسٹس ڈیسک لگائے گئے جہاں ایک ہزار سے زائد لوگوں نے چیک اپ کروایا اور غذائی مشاورت لی۔ خواتین کے لیے کوکنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں شمولیت کرنے والوں کو ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تمام شرکاء کو 10ہزار فی کس انعام دیا ۔ ظروف سازی اور بچوں کیلئے فن زون کا انعقا د بھی کیا گیا ہے۔اتوار کے روز بھی جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں مہمانوں کوایک ہی چھت تلے دیسی اور ولائتی ذائقوں کا حسین امتزاج میسر ہے۔فوڈ فیسٹیول کے پہلے دن کا اختتام پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی سے ہوا جس میں آج مزیدمعلوماتی اور تفریحی پروگرام ہوں گے۔تمام شرکاء کے مفت داخلے اور بچوں کی مفت تفریح کے ساتھ رنگا رنگ فیملی تفریح کے بہترین انتظامات پر لاہوری خوش ہیں اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہ رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.