آل پاکستان واپڈا انٹریونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ فیسکونے جیت لیا

ہفتہ 17 فروری 2018 22:34

آل پاکستان واپڈا انٹریونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ فیسکونے جیت لیا
ملتان ۔17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) ڈویژنل سپورٹس گرائونڈ ملتان میں منعقد ہونے والے آل پاکستان واپڈا انٹریونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 2017-18؁ء فیصل آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

پہلی پوزیشن کیلئے ہونے والے میچ میں فیسکو نے لیسکو کو40کے مقابلے میں 44سکور سے شکست دی اور ٹورنامنٹ اپنے نام کیا جبکہ دوسری پوزیشن کیلئے گوجرنوالہ الیکٹرک پاورکمپنی (گیپکو)اور میزبان ٹیم ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں گیپکو نے میپکو کے 43سکور کے مقابلے میں 48سکور سے شکست دی اور سیکنڈ پوزیشن حاصل کی جبکہ ملتان الیکٹرک پاورکمپنی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :