پی سی بی کا پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کروانے کا اعلان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 فروری 2018 21:50

پی سی بی کا پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کروانے کا اعلان
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری 2018ء) پی سی بی نے اگلے سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں بڑا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہی کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس حوالے سے ابھی سے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ غیر ملکی کرکٹرز اب پاکستان میں آ کر کھیلنے کیلئے رضامند ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ رواں برس پی ایس ایل کے 2 پلے آف میچز اور فائنل کا انعقاد پاکستان میں کیا جا رہا ہے۔ جبکہ باقی تمام میچز کا انعقاد متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں ہوگا۔