بلوچستان ،سینیٹ الیکشن کیلئے قائم اپیلٹ ٹربیونل نے آزادامیدواروں حسین اسلام اور عبدالقادر کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف دائر اپیلیں خارج کردیں

مسلم لیگ (ن )کے نصیب اللہ بازئی اور نیشنل پارٹی کی طاہرہ خورشید الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

ہفتہ 17 فروری 2018 22:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) بلوچستان میںسینیٹ الیکشن کیلئے قائم اپیلٹ ٹربیونل نے آزادامیدواروں حسین اسلام اور عبدالقادر کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف دائر اپیلیں خارج کردیں جبکہ مسلم لیگ ن کے نصیب اللہ بازئی اور نیشنل پارٹی کی طاہرہ خورشید کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا گیا ،ہفتے کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعجاز سواتی پر مشتمل سینیٹ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل میں الیکشن کمشنر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت ہوئی، سماعت کے بعد قائم اپیلٹ ٹربیونل نے آزادامیدواروں حسین اسلام اور عبدالقادر کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف دائر اپیلیں خارج کردیں جبکہ مسلم لیگ ن کے نصیب اللہ بازئی اور نیشنل پارٹی کی طاہرہ خورشید کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا الیکشن کمشنر کی جانب سے اپیلٹ ٹربیونل کو بتا یا کہ اے این پی کے امیدوار نظام الدین کے شناختی کارڈ سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہے جس پر ٹربیونل نے ان کے کاغذات نامزدگی تو منظور کرلئے تاہم انہیں 21فروری کو نادرا کی ریجنل کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی دوسری جانب آزاد امیدوار حسین اسلام نے سینیٹ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلہ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :