شریف خاندان منی ٹریل پیش نہ کرسکا تو سزا یقینی ہے،اعتزاز احسن

نوا ز شریف سوچ سمجھے منصوبے کے تحت اداروں کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں،بیان

ہفتہ 17 فروری 2018 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف خاندان منی ٹریل پیش نہ کرسکا تو سزا یقینی ہے نوا ز شریف سوچ سمجھے منصوبے کے تحت اداروں کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کے جاری بیان کے مطابق میاں صاحب ، انکے خاندان کو یقین ہے کہ انکے پاس صفائی میں کوئی دستاویز نہیں اب اگر نواز شریف ، ان کا خاندان منی ٹریل پیش نہیں کرسکا تو سزا یقینی ہے ۔

نواز شریف اداروں کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں۔ نواز شریف سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سب کچھ کررہے ہیں ۔ نواز شریف سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سب کچھ کررہے ہیں ۔ نواز شریف کی اپنی حکومت ہے اسلئے ای سی ایل میں نام نہیں ڈالا جارہا۔ شریف خاندان کانام نہ ای سی ایل میں آتا ہے اور نہ ہی کوئی گرفتار ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر عاصم کو ای سی ایل میں ڈالا گیا ، گرفتار بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :