فاطمہ جناح ہسپتال کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع ہے،

ہیلپنگ ہینڈز کی جانب سے فراہم کی گئی مشینری پر ان کے تہہ دل شے مشکور ہیں،پروفیسر ڈاکٹرشیرین خان

ہفتہ 17 فروری 2018 21:59

کوئٹہ۔ 17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے فاطمہ جناح ہسپتال کیلئے لاکھوں روپے کا سامان باقاعدہ طور پر پروفیسر ڈاکٹرشیرین خان ،ایم ایس ڈاکٹرامین مندوخیل اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن فاطمہ جناح کے صدر ڈاکٹر گل حبیب کاکڑ نے وصول کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیلپنگ ہینڈ ز فارریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ نے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ ٹی بی ہسپتال کیلئے چیسٹ سے متعلق مشینری ،بیڈز ،وہیل چیئرز اور دیگر سامان کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا جس کو وفا کرتے ہوئے گزشتہ روز باقاعدہ طور پر فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کے عملے وصول کرلی ،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرشیرین خان ،ایم ایس ڈاکٹرامین مندوخیل اور ڈاکٹر گل حبیب کاکڑنے کہا کہ فاطمہ جناح ہسپتال کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع ہے اس سلسلے میں ہیلپنگ ہینڈز کی جانب سے فراہم کی گئی سامان اور مشینری پر ہیلپنگ ہینڈز کے حکام کے تہہ دل شے مشکور ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم دوسرے سرکاری ونیم سرکاری اور فلاحی اداروں وآرگنائزیشنز سے بھی اپیل کرتے ہیں وہ آگے آکر اس فلاحی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،اس دوران ینگ ڈاکٹرز فاطمہ جناح ہسپتال کے صدر ڈاکٹر گل حبیب کاکہناتھاکہ فاطمہ جناح ہسپتال کو انسٹیٹیوٹ کا درجہ اب تک نہیں دیاگیاہے اس سلسلے میں حکومت اور بیوروکریسی سے بھی کئی بار رابطہ کیاگیاہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر فاطمہ جناح ہسپتال کو انسٹیٹیوٹ کا درجہ مل جائے تو ہسپتال کے بہت سارے مسئلے حل ہوجائینگے۔