ایم کیو ایم پاکستان کا اندرونی تنازع حل کرنے کیلئے ثالثی کا عمل پھر شروع

ثالثی کمیٹی نے فاروق ستار سے اہم ملاقات ، ہم سب مانتے ہیں فاروق ستارپارٹی کے سربراہ ہیں، خواجہ اظہار الحسن

ہفتہ 17 فروری 2018 21:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کا اندرونی تنازع حل کرنے کیلئے ثالثی کا عمل پھر شروع ہوگیاہے،ہفتہ کوثالثی کمیٹی نے فاروق ستار سے اہم ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سرداراحمد، خواجہ اظہار اور خواجہ سہیل منصور پر مشتمل کمیٹی نے پی آئی بی میں ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرایع کے مطابق خواجہ اظہار نے فاروق ستار سے کہاکہ آپ بڑے ہیں، آپ کی عزت پہلے جیسی ہی قائم ہے، جب کہ سردار احمدنے کہاکہ واپس آ جائیں، پارٹی کو منظم و متحد کرتے ہیں.اس سے قبل فاروق ستار کی رہائش گاہ پر پہنچنے پر خواجہ اظہار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کارکنان کی ہے، وہ تقسیم نہیں چاہتے، کارکنان بہادرآباد کے ہوں یا پی آئی بی کے، سب تنظیم کا حصہ ہیں.انہوں نے کہاکہ سب مانتے کہ ہیں فاروق ستارسربراہ ہیں، اس میں دو رائے نہیں، تقسیم سے کچھ لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے، جوفائدہ اٹھارہے ہیں، ان سے کہتاہوں پیٹرول چھڑکنا بند کردیں۔

اس سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ذاتی حیثیت میں نہیں آیا، ثالثی کمیٹی نے مینڈیٹ دیا ہے،ثالثی کا کردار پہلے بھی ادا کیا، اب بھی کررہا ہوں.۔