ْ تھانہ رمنا اور تھا نہ کھنہ کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 4 مشتبہ افرادگرفتار

ہفتہ 17 فروری 2018 21:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) وفاقی پولیس ، رینجرز اور حساس ادروں کا تھانہ رمنا اور تھا نہ کھنہ کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 4 مشتبہ افراد کوگرفتارکر کے اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکر لئے ،چار مو ٹر سائیکل بغیر کا غذات تھانہ شفٹ کیے گئے ،100سے زائد گھروں کو سرچ کیا گیا،200مشکو ک افراد کو موقع پر چیک کیا گیا ۔

پولیس ترجمان کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس،پا کستا ن رینجر ز اور حسا س اداروں کاتھا نہ رمنا اور کھنہ کے علا قوں میں گر دو نو اح میں سر چ آ پر یشن ، یہ آ پر یشن ایس پی رورل اور ایس پی صدر کی نگر انی میں کیا گیا ، سر چ آ پر یشن کے دوران پولیس چار مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دیں گئیں، ایک ملزم سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد ہو ا جس کے خلاف تھا نہ کھنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، چار مو ٹر سائیکل بغیر کا غذات تھا نہ شفٹ کیے گئے ،100سے زائد گھروں کو سرچ کیا گیا ، 200 سے مشکو ک افراد کو چیک کیا گیا ، حر است میں لیے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقات جا ری ہے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :