تھا نہ شمس کا لو نی پولیس کی بر وقت کارروائی ،سٹر یٹ کرائم میں ملوث خطر ناک گر وہ کے تین ملزمان گرفتار

ہفتہ 17 فروری 2018 21:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے بر وقت بڑی کارروائی کر کے سٹر یٹ کرائم میں ملوث خطر ناک گر وہ کے تین ملزمان گرفتارکر لیا، وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ و ایمو نیشن ، چھینی گئی نقدی 20ہزارروپے ، مو بائل فون برآ مد ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملز ما ن نے سیکٹر G-13/G-11، 26نمبر چونگی ، آئی جی پی روڈ، تھا نہ نو ن اور تھا نہ شمس کا لو نی کے علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز تھا نہ شمس کا لو نی کے علا قہ پو سٹل کا لو نی کے قریب سے سید عباس رضا اپنے ملازم تو صیف شاہ کے ہمر اہ گزررہے تھے کہ تین ملزمان نے اسلحہ کی نو ک پر نقدی اور موبائل فون چھین لیے جسکی اطلا ع انہو ں نے پولیس کو کی ، ایس پی انڈسٹریل لیا قت حیات نیازی کی ہد ایت پر ڈی ایس پی ،سردار غلام مصطفی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھا نہ انسپکٹر مہر نصرت علی ، اے ایس آئی عامر حیات معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے سٹر یٹ کر ائم میں ملوث تین ملز ما ن کو گرفتار کر لیا،ملزما ن میں سید عاصم علی شاہ ، زکر یا علی اورعثمان علی عرف شانی شامل ہیں ، ملزما ن کے قبضہ مو بائل فون اور کل ما لیتی30ہزار روپے برآ مد کر لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے دوران ملز ما ن نے سیکٹر G-13/G-11، 26نمبر چونگی ، آئی جی پی روڈ، تھا نہ نو ن اور تھا نہ شمس کا لو نی کے علاقوں میں متعدد وارداتیں کے نے کا انکشاف کیا ہے ، مزید تفتیش جا ری ہے ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :