اٹک،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،موروثیت سے پاک جماعت اسلامی ملک اسلامی انقلاب کی داعی جماعت بن کر سامنے آئی ہے،خالد محمود

ہفتہ 17 فروری 2018 21:55

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) مسجد سے لیکر پارلیمنٹ تک اللہ کی بندگی اختیار کرنے میں ہی کامیابی ہے ، تجارت ہویا سرکاری ملازمت ، تھانہ ہو یا کچہری یا عدالت ہو قرآن و سنت کا نظام رائج کرنے کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ، موروثیت سے پاک جماعت اسلامی ملک اسلامی انقلاب کی داعی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ، ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی زون پی پی 15خالد محمود نے تحصیل اٹک کی مختلف جماعتوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ،نائب امیر زون مولانا محمد الیاس انگوی ، سید ثناء اللہ بخاری اور مولاناقریب اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے ،یونین کونسل سرگ سالار کے دورہ کے موقع پر خالد محمود نے کہا کہ اپنی پوری زندگی اللہ کی بندگی میں گزاریں ،کلمہ کی بنیاد پرحاصل کئے گئے میں انگریز کا کالا قانون ملک پر رائج ہے ، دہرے معیارززندگی نے غریب کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے ، امیر امیر سے امیر تر ہو رہا ہے اور غریب غریب سے غریب تک ہو رہا ہے ، اس ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا ساتھ دیتے ہوئے حقیقی تبدیلی کو ووٹ دینا ہو گا ، 2018کے جنرل الیکشن میں جرات مند قیادت کو ووٹ دیکر ملک کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار اداکرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :