دبئی سے گرفتار کیے گئے عابد باکسر کو انٹرپول نے رہا کردیا
تازہ ترین : 1

دبئی سے گرفتار کیے گئے عابد باکسر کو انٹرپول نے رہا کردیا

دبئی سے گرفتار کیے گئے عابد باکسر کو انٹرپول نے رہا کردیا
دبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری 2018ء) دبئی سے گرفتار کیے گئے عابد باکسر کو انٹرپول نے رہا کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ عابد باکسر کو رہا کر دیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کے سابق افسر عابد باکسر جعلی پولیس مقابلوں کیلئے بدنام تھا۔ عابد باکسر کو گزشتہ دنوں انٹرپول کی جانب سے دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم اب انٹرپول کی جانب سے عابد باکسر کو رہا کر دیا گیا ہے۔

عابد باکسر کی رہائی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اسے اپنی تحویل میں لینے کیلئے تیار نہیں تھی۔ اسی باعث انٹرپول نے عابد باکسر کو تحویل میں رکھنے کی بجائے رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا دعوی ہے کہ عابد باکسر کی پاکستان واپسی سے پنجاب حکومت مشکلات کا شکار ہو سکتی تھی۔ اسی لیے عابد باکسر کو حکومت پاکستان نے اپنی تحویل میں لینے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عابد باکسر نے دعوی کیا تھا اس کی جانب سے کیے جانے والے جعلی پولیس مقابلوں کا حکم شہباز شریف کی جانب سے دیا جاتا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2018 - 21:00:44

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :