پیپلزپارٹی نے سندھ سے سینیٹ الیکشن میں تمام نشستوں پر کامیابی کیلئے حکمت عملی تیارکرلی

ایم کیوایم کے 5ارکان کی پیپلزپارٹی کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ دینے پر ’مشروط‘ آمادگی، وزیراعلیٰ سندھ سینیٹ انتخابات کے معاملات کی نگرانی کرینگے

ہفتہ 17 فروری 2018 21:23

پیپلزپارٹی نے سندھ سے سینیٹ الیکشن میں تمام نشستوں پر کامیابی کیلئے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) پیپلزپارٹی نے سندھ سے سینیٹ الیکشن میں تمام نشستوں پر کامیابی کے لیے حکمت عملی تیارکرلی ہے،ایم کیوایم کے 5ارکان نے پیپلزپارٹی کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ دینے پر’’ مشروط‘‘ آمادگی ظاہرکی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سینیٹ انتخابات کے معاملات کی نگرانی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کی کامیاب حکمت عملی ایم کیوایم میں اختلافات برقرارہیں،ذرائع ایم کیوایم بہادرآباد اورپی آئی بی ارکان کے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں سے رابطے ہوئے ہیں۔

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ایک رکن نے بھی ’’بگ ڈیل‘‘ کے لیے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے دونو ں گروپوں کے رہنما مخالف جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔پیپلزپارٹی کو سینیٹ کی تمام نشستوں پر کامیابی کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے 15ووٹ درکار ہونگے۔پیپلزپارٹی نے بھی ایم کیوایم،فنکشنل لیگ ارکان اسمبلی کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔ایم کیوایم اختلافات،اپوزیشن جماعتوں کے متحد نہ ہونے کی صورت پیپلزپارٹی کی 10نشستوں پر کامیابی یقینی ہے۔

متعلقہ عنوان :