ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے تبادلے پر سٹاف کی طرف سے ان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام

ہفتہ 17 فروری 2018 21:03

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر ارشاد احمد کے تبادلے پر سٹاف کی طرف سے ان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں اینٹی کرپشن اسٹیشلمنٹ کے تمام افسران و سٹاف نے شرکت کی ۔ الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرانسفر ہونے والے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ تبادلے و تعیناتیاں ملازمت کا حصہ ہیں تاہم سرکاری خدمات انجام دیتے ہوئے اعلی کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تعیناتی کے دوران سٹاف کے بھر پور تعاون و محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیانتداری اور جانفشانی سے فرائض کی ادائیگی کے ہمیشہ بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس عرصہ کے دوران سرکاری امور کو تیزی سے نمٹانے اور مختلف کیسز کی انکوائیز و فیصلہ جات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں ۔ انہوںنے الودعی پارٹی کا اہتمام کرنے پر سٹاف کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر افسران اور ایپکا یونین کے صدر محمد زبیر عزیز ‘ جنرل سیکرٹری علی شیر گورایہ و دیگر عہدیداران نے بطور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعیناتی پر ڈاکٹر ارشاد احمد کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :