ایران کی مشرق وسطی میں بڑھتی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کیلئے تیار ہیں ، برطانیہ

ہفتہ 17 فروری 2018 21:19

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کرنے کوتیار ہے۔ ایک بیان میں تھریسا مے نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کی سرگرمیاں ایک حقیقت ہیں اور ان سرگرمیوں پر برطانیہ امریکی تشویش کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف مزید اقدامات کے لیے تیار ہے۔

صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے تھریسا مے نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ایران کے ساتھ اس کے متنازع جوہری پروگرام پر طے پائے سمجھوتے کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ ہم آج بھی ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سازشوں کے خلاف برطانیہ امریکا کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :