سوئی، پٹ فیڈر میں موٹرسائیکل کو حادثہ ،الخدمت فاونڈیشن کے دو مقامی رضاکار زخمی

ہفتہ 17 فروری 2018 20:57

سوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) سوئی کے علاقے پٹ فیڈر میں موٹرسائیکل کو حادثہ الخدمت فاونڈیشن کے دو مقامی رضاکار زخمی ہوئے لیویز کے مطابق سوئی کے علاقے پٹ فیڈر سے سوئی جانے والے الخدمت کے دو رضا کار جو موٹر سائیکل پر سوار تھے اچانک ان کی موٹر سائیکل پسل کر گر گئی جس سے موٹر سائیکل پر سوار اختر بگٹی اوروشوبگٹی گر کر زخمی ہوگئے دونوں الخدمت فاونڈیشن سوئی کے رضا کار بتائے جاتے ہیں دو نوں کو لیویز ن سوئی پی پی ایل ویلفئیر اسپتال منتقل کردیا گیا۔یہاں پردونوں کی حالات خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :