اسلامی نظام ہی کرپشن اور حقوق کے غصب کرنے کا توڑ ہے،مشتاق احمدخان

جماعت اسلامی قوم کو موروثی سیاستدانوں اور امریکی گماشتوں سے نجات دلانے کے لئے برسر پیکار ہے، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا

ہفتہ 17 فروری 2018 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے قائم کی گئی ہے ،اسلامی نظام ہی کرپشن اور حقوق کے غصب کرنے کا توڑ ہے، جماعت اسلامی قوم کو موروثی سیاستدانوں اور امریکی گماشتوں سے نجات دلانے کے لئے برسر پیکار ہے جماعت اسلامی ہی پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنا سکتی ہے ہمارے حکمرانوں سے خیر کی کو ئی توقع نہیںان لٹیروں نے ستر سال میں پاکستانیوں کے نام پر 84 ارب ڈالر کا قرض لیکر بیرون ملک جائیدادیں اور اکاؤنٹ بنائے کرک ضلع میں گیس ہے نہ بجلی پانی ہے نہ سڑکیں ، ہماری کرک جیسی معدنیات اور وسائل سے بھری خزانہ زمین و وطن جنگ زدہ علاقوں کی تصویر پیش کر رہے ہیں ہماری جنگ ان لٹیروں سے ہے ان سے حقوق چھین لینے کا وقت آگیا ہے عوام2018 ؁ء کے الیکشن کو جماعت اسلامی کیساتھ مل کر دین و وطن کو لوٹنے والے ان درندوں کی ضمانتیں ضبط کرکے ان لٹیروں کو جیلوں میں بند کر دینے کا سال بنادینگے اب ناموس رسالت و ختم نبوتﷺ کے لٹیروں کو بھی گریبانوں سے پکڑ کر نشان عبرت بنائینگے، قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کے مجرموںکے گریبان بھی پکڑے جائیں گے اور ایک ایک جرم کا حساب لیا جائے گا ستر سال سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے قوم کو غربت اور قرضوں کی زنجیروں میں جکڑ نے کے علاوہ کچھ نہیں دیا ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے میلہ گراؤنڈ نری پنوس کرک میں ایک بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کرک مولانا تسلیم اقبال ، جماعت اسلامی کے امید وار pk-41کرنل محمد خان او ر ضلعی جنرل سیکرٹری ظہور خٹک نے بھی خطاب کیا صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا کہ عوام ان حکمرانوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈال کر ان کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکالیں ان حکمرانوں نے قوم کو صحت ، تعلیم ، ترقی اور قومی عزت سے محروم کیا ، ہماری آزادی گروی رکھی،ہمارے بچوں اور بچیوں کی جان اور عزت کی حفاظت کرنے کی بجائے اپنے مفادات اور ایجنٹوں کو تحفظ فراہم کیا انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کے خلاف تحریک اٹھانے کا وقت آگیا ہے پاکستان کی یہ نام نہاد سیاسی جماعتیں دراصل پبلک لمیٹڈ کمپنیز ہیں لوگ یہاں منافع کمانے کیلئے ٹکٹ کیلئے سرمایہ کاری کرتے ہیں اور قیادت اپنی نالائق نسلوں کو منتقل کرتے چلے جاتے ہیں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں 343پارٹیوں میں صرف جماعت اسلامی ہی واحد پارٹی ہے جس میں آف شور کمپنیوں والے نہیںہمارے کسی ایم این اے ، ایم پی اے، وزیر، سینیٹر حتیٰ کہ کسی بلدیاتی نمائندے پر بھی کرپشن کا الزام نہیںہمارے بچے امریکہ و یورپ میں نہیں پلتے جماعت اسلامی غریبوں اور عوام کی پارٹی ہے جماعت اسلامی کی حکومت آئے گی تو ملک میں قرا آن و سنت کا نظام قائم کرے گی ہر فرد کو گھر اور ہر بچے کو تعلیم اور ہر نوجوان کو روزگار فراہم کرے گی اور جس کو روزگار نہ مل سکے اس کو لازمی بیروزگاری الاؤنس دیا جائے گا پانچ خطر ناک بیما ریوں کا علاج مفت کیا جائے گا ہر یو سی کی سطح پر کھیل کے میدان بنائے جائیں گے تاکہ نوجوان نسل نشہ کی لعنت سے محفوظ رہ سکے مستقبل جماعت اسلامی کا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک اللہ تعالی کی ہر نعمت اور ہر قوت سے مالا مال ہیں لیکن اسکے باوجودہماراقبلہ اول یہودیوں کے قبضہ میںہے کیونکہ ہمارے حکمران اسلام کیخلاف خلاف ٹرمپ کی صف میں کھڑے ہیں۔