حکومت پراسرار انداز میں عام انتخابات سے قبل پی آئی اے کی نجکاری نہ کرے، آصف زرداری

قومی ائیرلائن کی نجکاری عام انتخابات سے قبل پیسے بنانے کیلئے کی جارہی ہے ، سابق صدر کی اراکین کو مسئلہ قومی اسمبلی، سینیٹ میں اٹھانے، پیچھے چھپے مقاصد کو بے نقاب کرنے کی ہدایت

ہفتہ 17 فروری 2018 21:15

حکومت پراسرار انداز میں عام انتخابات سے قبل پی آئی اے کی نجکاری نہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری نے حکومت کو متنبہ کیاہے کہ وہ پراسرار انداز میں عام انتخابات سے قبل پی آئی اے کی نجکاری نہ کرے۔ قومی ائیرلائن کی یہ نجکاری عام انتخابات سے قبل جلد بازی میں اس لئے کا جارہی ہے تاکہ پیسے بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی یہ جلدبازی میں نجکاری اور اس سے پارلیمنٹ کو بے خبر رکھنا نہ صرف عوام کے خلاف ایک جرم ہے اور اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور نہ دی جائے گی۔ آصف علی زرداری نے متوقع خیرداروں کو بھی خبردارکیا کہ وہ خود کو قومی ائرلائن خریدنے سے باز رکھیں کیونکہ یہ ان کے اپنے مفاد میں ہوگا اور اس کے مضمرات انہیں بھگتنا پڑیں گے کیونکہ یہ نجکاری مجرمانہ ارادوں سے کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سابق صدر نے پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ یہ مسئلہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اٹھائیںا ور اس کے پیچھے چھپے ہوئے مقاصد کو بے نقاب کریں۔ سابق صدر نے کہا کہ حال ہی میں پی آئی اے نے غیرمنافع بخش کاروبار کئے جس سے یہ شک و شبہ پیدا ہوا کہ کیا یہ پی آئی اے پر عائد ذمہ داریاں بڑھانے کے لئے یہ جانب بوجھ کر کیا گیا تاکہ جلد بازی میں کی جانے والی نجکاری کا جواز پیدا کیا جا سکے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی گزشتہ حکومت میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت تقریباً 50 ڈالر فی بیرل تھی جو 2015ء کم ہو کر 50ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اس وجہ سے پی آئی اے کے پاس موقع تھا کہ وہ اپنے نقصانات کم کر لیتی لیکن ایسا نہیں ہوا ور نقصانات زیادہ بڑھ گئے۔