Live Updates

تحریک انصاف نے سینیٹ کیلئے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

ہفتہ 17 فروری 2018 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) تحریک انصاف نے سینٹ کیلئے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سے تحریک انصاف کی مضبوط ترین امیدوار عندلیب عباس کا مختصر تعارف جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عندلیب عباس ایک سیاستدان ہی نہیں معلم اور لیڈرشپ ٹریننگ میں مہارت کی حامل بھی ہیں ۔سماجی شعبے میں عندلیب عباس کی خدمات کی بھی ایک طویل فہرست ہے ۔اپنی ذات میں عندلیب عباس دانشور بھی ہیں ۔عندلیب عباس ملک کے صف اول کے اخبارات و جرائد میں مختلف موضوعات پر ہزاروں مضامین تحریر کرچکی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات