زینب قتل کیس کے فیصلے کا تحریک انصاف کی جانب سے خیر مقدم
تازہ ترین : 1

زینب قتل کیس کے فیصلے کا تحریک انصاف کی جانب سے خیر مقدم

جس تیزی کے ساتھ زینب قتل کیس نمٹایا گیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے، فواد چوہدری

زینب قتل کیس کے فیصلے کا تحریک انصاف کی جانب سے خیر مقدم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2018ء) زینب قتل کیس کے فیصلے کا تحریک انصاف کی جانب سے خیر مقدم کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس تیزی کے ساتھ زینب قتل کیس نمٹایا گیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔اس مقدمے میں قائم کی جانے والی روایت برقرار رہنی چاہیے۔باقی مقدمات کو بھی اسی انداز اور تیزی سے نمٹایا جانا چاہیے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے اس مقدمے میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔جس انداز اور تیزی سے مقدمہ نمٹایا گیا اس پر چیف جسٹس مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس ثاقب نثار کا بحیثیت چیف جسٹس اس مقدمے میں کردار قابل تحسین ہے۔امید کرتے ہیںزینب کیس کی طرح ہی جعلی پولیس مقابلے میں موت کے گھاٹ اتارے جانے والے افراد کا مقدمہ بھی اسی انداز سے نمٹایا جائیگا۔

پرامن احتجاج میں شریک لوگوں پر پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بننے والوں کو بھی انصاف ملنا چاہیے۔اس مقدمے کے فیصلے سے معاشرے میں بچوں کے خلاف تشدد اور جرم کے رجحانات پر کاری ضرب لگے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے کے بعد سیاسی جماعتیں بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے کے قابل ہونگی۔۔تحریک انصاف معاشرے اور ملک میں بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔۔۔۔۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2018 - 20:51:02

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :