کوئٹہ ، میڈیکل سٹوڈ نٹس کے احتجاجی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج کئی طلباء زخمی،8 گرفتار

بولان میڈیکل کالج انٹری ٹیسٹ کے خلاف طلباء کا احتجاج 14 روز بھی جاری

ہفتہ 17 فروری 2018 20:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) کوئٹہ میں آل بلوچستان میڈیکل سٹوڈ نٹس کے احتجاجی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج آنسو گیس کی شیلنگ کئی طلباء زخمی اور8 طلباء کو پولیس نے گرفتار کر لیا بولان میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ کے خلاف طلباء کو14 روز بھی احتجاج جاری رہی طلباء نے اپنے حقوق کے لئے گورنر ، وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب ریلی نکالی گئی ریلی جی پی او چوک پر پہنچی تو انتظامیہ کی جانب سے طلباء کو جی پی او چوک پر روک دیا گیا جس کے بعد طلباء اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور تلخ کلامی کے بعد پولیس نے طلباء پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے باعث کئی طلباء زخمی ہو ئے اور8 طلباء کو پولیس نے گرفتار کر لیا طلباء نے مطالبہ کیا کہ گرفتار طلباء کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :