اسلام آباد ،پشاور زلمی اور وزیر ستان ننگیالے کا مستقبل میں کھیل سے متعلق مشترکہ کوششیں شروع کرنے پر اتفاق

ہفتہ 17 فروری 2018 20:48

اسلام آباد ،پشاور زلمی اور وزیر ستان ننگیالے کا مستقبل میں کھیل سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) پشاور زلمی اور وزیر ستان ننگیالینیمستقبل میں کھیل سے متعلق مشترکہ کوششیں شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے وزیرستان ننگیالے کے مالک حاجی عنایت اللہ وزیر سے ملاقات اور انھیں پی ایس ایل کے میچز میں آنے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاجی عنایت اللہ وزیر نے جاوید آفریدی کو فاٹا میں کرکٹ اور دیگر مثبت سرگرمیاں شروع کرنے پر زور دیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جاوید آفریدی نے موقع پر کہا کہ فاٹا میں جلد انٹر نیشنل سطح کے سپورٹس ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر حاجی عنایت اللہ وزیر نے کہا کہ فاٹا کے نوجوان کسی سے کم نہیں۔ فاٹا میں ٹیلینٹ موجود ہے جو دنیا میں کہیں اور نہیں البتہ اس ٹیلینٹ کو موقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں اس بات پر اتفاق کا اظہار کیا کہ فاٹا کھیل کھود کی سرگرمیاں لانے کے لئے ہر محاذ پر لڑا جائے گا، اور قبائیلی یوتھ سے یہ مطالبہ کیا کہ ایسے تمام سرگرمیوں میں بڑ چڑھ کر کر حصہ لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :