Live Updates

عمران خان کا کرپشن کے کیسز میں ملوث ن لیگی سینیٹ امیدوار ان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کا حکم

چوہدری محمد سرور اور میاں محمود الرشید پر مشتمل دو رکنی کمیٹی قائم

ہفتہ 17 فروری 2018 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) پاکستان تحریکا نصاف کے سربراہ عمران خان نے کرپشن کے کیسز میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے تمام سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنیکا حکم دیدیا ہے۔ اس مقصد کیلئے چوہدری محمد سرور اور میاں محمود الرشید پر مشتمل دو رکنی کمیٹی قائم کردی گی ہے جس نے اسحاق ڈا و سمیت (ن) لیگ کے تمام سینیٹ امیدواروں کی کرپشن سے متعلق تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کو لاہور ہائی کورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے پنجاب سے سینیٹ الیکشن امیدوارون میں فاروق خان ‘ آصف کرمانی‘ رانا مقبول‘ ہارون اختر‘ شاہین بٹ‘ نزیر گل‘ مصدق ملک‘ نزہت عامر‘ حافظ عبدالکریم‘ نصیر بھٹہ‘ شکیل اعوان اور عرفان ڈاھا کے علاوہ سعدیہ عباس پنجاب سے خواتین نشست پر ‘ اسحاق ڈار ٹینکوکریٹس کی نشست پر جبکہ کامران مائیکل اقلیتی نشست پر سینیٹ کے امیدوار ہیں ۔ کے پی کے سے پیر صابر شاہ سینیٹ کیلئے (ن) لیگ کے امیدوار ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :