کراچی پولیس نے مدد گار 15پر جھوٹی اطلاع دینے پرمقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتا ر کرلیا

ہفتہ 17 فروری 2018 20:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) کراچی پولیس نے مدد گار 15پر جھوٹی اطلاع دینے پرمقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتا ر کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے رہائشی محمد حسن نامی شخص نے مدد گار 15پر کال کرکے اطلاع دی کہ اس کے بنگلے میں ڈاکو موجود ہیں ۔اطلاع ملتے ہی پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی تاہم یہ اطلاع جھوٹی ہوئی ۔کالر محمد حسن نے اپنے بھانجے سے ذاتی رنجش کی بناء پرواقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے کر پولیس کو اطلاع دی ۔ملزم محمد حسن کے خلاف کلفٹن تھانے میں مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :