ملک میں دہشت گردی ،کرپشن ، غربت اور مہنگائی جیسے خطرناک مسائل کی جڑ حکمرانوں کی غلط پالیسیاںہیں ،مولانا عبدالحق ہاشمی

عالمی سودی اداروں ورلڈ بنک،آئی ایم ایف سے بھاری قرضے حکمرانوں نے بیرون ملک منتقل کر دیئے، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

ہفتہ 17 فروری 2018 20:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکمران ملکی اثاثہ جات کو گروی رکھ کر اور قوم کو مزید مقروض کرنے کے بعد اسے ترقی کا نام دے رہے ہیںقرض پر ملک چلانا دانشمندی نہیں بلکہ قوم کومزید معاشی غلامی کے دلدل میں پھنساناہے ۔ ملک میں دہشت گردی ،کرپشن ، غربت اور مہنگائی جیسے خطرناک مسائل کی جڑ حکمرانوں کی غلط پالیسیاںہیں عالمی سودی اداروں ورلڈ بنک،آئی ایم ایف سے بھاری قرضے حکمرانوں نے بیرون ملک منتقل کر دیے جبکہ ادائیگی عوام کے ذمے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک بے شمار مسائل کا شکار ہے جن میں نظام تعلیم کا ناقص معیار ، طبی سہولیات کا فقدان، لوڈشیڈنگ کا عذاب ، بے روزگاری ،جرائم اور ملک میں بگڑتی سیاسی صورتحال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی نمائندے ایوانوں میں بیٹھ کرعوامی خدمت کے لیے پلاننگ کی بجائے اپنی اپنی کرپٹ لیڈرشپ کو بچانے اور ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے میں مصروف عمل ہیں ۔ ملکی ترقی اور بقاء کے لیے کارکنا ن مثبت تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی کے سلوگن کو زیادہ سے زیادہ عام کریں اور ہر شہری تک پیغام اور منشور پہنچائیںسلامی پاکستان اور خوشحال بلوچستان کے لیے کرپشن سے پاک قیادت ضروری ہے ،دین کی خدمت ہمارا کوئی احسان نہیں بلکہ یہ اللہ کا احسان ہے کہ اس نے دین کی خدمت کے لئیے ہمیں موقع دیا،اپنے اندر اس عظمت کا احساس پیدا کریں کہ اللہ نے ہمیں اس قافلے سے جوڑا جو انبیاء کے مشن پر گامزن ہے۔

یہ مشن اقامت دین کا مشن ہے جسکی بنیاد قرآن ہے قیادت اور تحریک کے فیصلوں پر اعتماد جماعت اسلامی کا خاصہ ہی,جان و مال کے ساتھ جدوجہد اور سیرت پر عمل لازم ہے مایوسی سے نکلنے کے لئے نبی ﷺکے وژن کو سامنے رکھیں جو دوران ہجرت پیچھا کرنے والے کو کسریٰ کے کنگن کی خوشخبری دیتے ہیں عوام کی فلاح پر مبنی جماعت اسلامی کے سوشل ویلفیئر ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئیے اسے پارلیمانی قوت بنانا ہوگااسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے لئے کرپشن سے پاک مخلص دیانت دار قیادت کو منتخب کروانا ضروری ہے ۔

کسی بھی نظریاتی تحریک کا اصل سرمایہ اور اثاثہ اسکا کارکن ہے جو اپنی جدوجہد سے اسے منزل تک پہنچاتا ہے اللہ کا وعدہ ہے رب کی بندگی سے دنیا کی خوشحالی نصیب ہوگی،بھوک وخوف سے نجات ملے گی۔نظام زندگی کی اصلاح ہی اسلامی اورخوشحال پاکستان ہے۔جماعت اسلامی وہ صلاحیت رکھتی ہے جو عوامی مسائل کو حل کرسکے۔ مہمات کے زریعے دعوت کو وسعت ملتی ہے،نئے افراد سے تعلق اور افراد کی فعالیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

مہمات کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ لے کر چلیں تحریک کا ہر فرد ایک دوسرے کے لئے تقویت کا باعث ہے ذمہ داران کارکنان کے اجتماعات میں شریک ہوکر انکا حوصلہ بڑھائیں،کامیابی کی کنجی باہم مربوطی ہے۔نصب العین کے حصول کے لئے بنیان مرصوص بن کر کام کی منصوبہ بندی کریں،قیادت اور تحریکی فیصلوں پر اعتماد اجتماعیت کی مضبوطی اور تقویت کا باعث ہے۔