مقبوضہ کشمیر ،ْسید علی گیلانی کی محمد یاسین ملک کی عیادت ، صحت یابی کیلئے دعا

ہفتہ 17 فروری 2018 20:31

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی صورہ ہسپتال سرینگر میں عیادت کی اور صحت یابی کیلئے دعا کی۔ محمد یاسین ملک کوعلالت کے باعث چند روزقبل سینٹرل جیل سرینگر سے صورہ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی کو جنہیں قابض انتظامیہ نے گزشتہ آٹھ برس سے سرینگر میں گھر میں نظر بند کر رکھا ہے ، معمول کے چیک اپک کے لیے صورہ ہسپتال آئے تھے جہاں انہوں نے یاسین ملک کی بھی عیادت کی۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی کو بھارتی پولیس اپنے پہرے میں ہسپتال لائی جس کے بعد انہیں واپس گھر لے جا کر دوبارہ نظر بند کر دیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھی صورہ ہسپتال جا کر محمد یاسین ملک کی عیادت کی تھی۔