فیصل آباد، اوبا ش نوجوان نے سکول جاتے ہوئے طالبعلم کو اغواء کرکے ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ہفتہ 17 فروری 2018 20:19

فیصل آباد، اوبا ش نوجوان نے سکول جاتے ہوئے طالبعلم کو اغواء کرکے ذیادتی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) اوبا ش نوجوان نے سکول جاتے ہوئے طالبعلم کو اغواء کرکے ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

چودہ سالہ ارحم کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ملزم عابد چٹھہ گائوں کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے نواحی گائو چک نمبر 20ج ب کے رہاشی محمد مالک نے بتایا کہ چار روز قبل اسکا پوتا ارحم معمول کے مطابق تیار ہوکر سکول کے لئے روانہ ہوا راستے میں ملزم عابد چٹھہ نی اپنے ہمرائیاں کے اسے زبر دستی موٹر سائیکل پر بٹھایا اور نا معلوم مقام پر لے گئے ہم تمام دن اور رات ارحم کو ڈھونڈتے رہے مگر وہ نہ مل سکا علی الصبح وہ اچانک گائو پہنچ گیا تو میرے پوتے نے روتے ہوئے اپنے پر ہونے والے تمام واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ملزم عابد نے اس کے ساتھ زبردستی بد فعلی کی ہے ، ایس۔

ایچ۔او تھانہ ساہیانوالہ کے مطابق واقعات کو دیکھ رہے ہیں میڈیکل رپورٹ موصول ہوتے ہی مقدمہ درج کر لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :