انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی پنجاب اور پی سی بی کے درمیان اینڈرائیڈ کرکٹ ایپلی کیشن ان سائٹس کا معاہدہ (پرسوں) ہوگا

ہفتہ 17 فروری 2018 20:13

انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی پنجاب اور پی سی بی کے درمیان اینڈرائیڈ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی پنجاب کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم عزیز سیٹھی 18 فروری 2018 بروز اتوار کو سہ پہر 4 بجے قدافی اسٹیڈیم لاہور میں اینڈرائیڈ کرکٹ ایپلی کیشن ان سائٹس کیلئے معاہدہ کریں گے۔ آئی ٹی یو کی جانب سے تیار کردہ یہ ایپلی کیشن پی ایس ایل کیآنے والے ایڈیشن، قائد اعظم ٹرافی، پاکستان کپ اور ڈومیسٹک میچوں کے تجزیے اور اسکور کی سہولت فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

یہ ایپلی کیشن کرکٹ ماہرین انضمام الحق ، مشتاق احمد اور دیگر پاکستانی بلے بازوں کی مشاورت اور رہنمائی کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی ریسرچ ٹیم کی طرف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے تیار کردہ سسٹم ان سائٹس ماہر کھلاڑیوں کے تجزیے کا نظام ہے ،ْویب اور اینڈرائیڈ پر مشتمل ایک متوازی سکورنگ ایپلی کیشن کا نظام، جس کے ذریعے میچ کی ایک ایک منٹ کی تفصیلات، جگہ کا تعین ، پچ اور موسم کی معلومات، گیند پچ سپاٹ، سوئنگ، اونچائی کا تخمینہ اور ٹاس کی معلومات کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔